• news

27 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے‘2جاں بحق

مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کے ترجمان  نے کہا کے مدینہ منورہ عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور  40 نمازوں کی مسجد نبوی میں ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ روانگی بھی جاری ہے۔ اس وقت تک مدینہ منورہ میں 27200 عازمین حج پہنچ چکے۔ اس وقت   17900 عازمین حج عبادات میں مشغول ہیں۔  9300 عازمین عازمین حج  مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام اور 40 نمازیں مسجد نبوی میں ادا کر کے مکہ المکرمہ  بسوں پر  روانہ ہو  چکے ہیں۔ اور حجاج کو  54 ہزار کھانے حجاج  کو دیئے گئے جبکہ پاکستان حج مشن  مدینہ مین کنٹرول روم میں  ڈی جی حج سہولت کار سیل بھی قائم ہے جو شکایات مینجمنٹ سسٹم  کہلاتا ہے جن میں  03 ذرائع  سے اندراج  ہوتا ہے جن  میں  پاک حج ایپ  90 فیصد شکایات/ سہولت کاری کے لئے رپورٹ کرتے ہیں۔ دوسرا واٹس ایپس اور کال سنٹر سے رابطہ کرتے ہیں  اور ان کو سہولت کاری / شکایات کے مجموعی اندراج سسٹم میں ڈال دیا جاتا ہے اور بلا تعطل شکایت کا ازالہ ہوتا ہے اور شکایت کنندہ کو واٹ ایپس پر اپ ڈیٹ بھی کر دیا جاتا ہے۔ اب تک 1331شکایت/ سہولت کاری موصول / اندراج ہوا  جن میں 1174 حل شدہ  اور 74 (زیر عمل ہیں)۔ کھانے کی 214 شکایات آئیں جن میں 208 حل ہوئیں۔ موبائل فون سم سیٹنگ کی 379 کی سہولت کاری کی درخواست 348 حل ہوئی ہیں۔  تمام شعبہ جات اپنے امور سرانجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔مدینہ منورہ میں پاکستان میڈیکل مشن کے ترحمان نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا  کہ 2 حجاج اب تک وفات پا چکے ہیں جن میں ایک صابر حسین پاسپورٹ نمبرFY 690 1842ہے جو دل کا مریض تھا اور مدینہ ایرپورٹ پر اترنے کہ بعد اس کی طبعیت خراب ہو گئی جس کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ایک خاتوں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئی۔ وفات پا گئی ہیں، جس کا نام سائرہ اسلام  زوجہ محمد اسلام پاسپورٹ نمبر KP 1810 992 ہے۔یہ حاجی خاتون اپنے کسی رشتہ دار کے ساتھ بدر کے مقام کی زیارت کرنے گئی وہاں راستے میں  ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ڈائریکڑ حج نے حجاج سے درخواست کی شہر سے باہر کسی رشتہ دار عزیز کے ساتھ نہ جائیں خود اور عزیزوں کو بھی مشکلات سے بچائیں۔

ای پیپر-دی نیشن