• news

ایرانی صدر حادثہ‘ پاکستان عظیم دوست سے محروم ہو گیا: طاہر اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کے داعی تھے۔ عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوا، پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر پاکستان، کشمیریوں اور فلسطینیوں کے مؤقف کی بھرپور تائید و حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام اور قیادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن