وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے زیراہتمام یونیورسٹی آف لاہور اور کنیئرڈ کالج برائے خواتین میں آگاہی مہم
لاہور(نیوز رپورٹر)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پروفاقی محتسب سیکرٹریٹ، لاہور کی ایک ٹیم نے لاہور یونیورسٹی اور کنیئرڈ کالج برائے خواتین میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ٹیم کی قیادت سید غضنفر مہدی، ایسوسی ایٹ ایڈوائزر نے کی۔ آگاہی سیمینار میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر، اساتذہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وفاقی محتسب کے اس اقدام کو سراہا۔ بعد ازاں سید غضنفر مہدی نے طالبات کے سوالات کے جوابات دئیے۔ آخر میں وائس چانسلر نے آگاہ مہم کے انعقاد پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔