صدر ابراہیم رئیسی کا انتقال امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے:خرم نواز گنڈاپور
لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے وفد کے ہمراہ لاہور میں قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور آغاء مہران مواحدفر کے نائب، ڈپٹی قونصل جنرل ایران آقاء علی اصغر موغاری سے ملاقات کی۔خرم نواز گنڈاپور نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر اصغر مسعودی،سا بق ڈائریکٹر آقائے جعفر روناس بھی موجود تھے۔وفد میں ڈائریکٹر ڈپلومیٹک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا، اورنگزیب رضا خان اور حفیظ الرحمن خان شامل تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی ایرانی عوام کیساتھ ہیں۔