• news

 مدارس دینیہ علوم و فنون کے مراکز اور معارف کے سر چشمے ہیں:اشرف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اﷲ صلی اﷲ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام جامعہ صدیقیہ رضویہ انوار القرآن کے نئے تعلیمی سال کا افتتاح کیا گیا۔ تحریک لبیک یارسول اﷲ صلی اﷲ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے تقریب بسم اﷲ سے خطاب کرتے ہوئے کہا  مدارس دینیہ علوم و فنون کے مراکز اور معارف کے سر چشمے ہیں۔  قرآن و سنت کے ماہرین اسلامی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں۔  وہ والدین جو اپنی اولادیں دین کیلئے وقف کر دیتے ہیں امت کے عظیم لوگ ہیں۔  کانفرنس میں علامہ محمد عبدالرشید اویسی‘ علامہ محمد طیب جلالی‘ ڈاکٹر محمد عدیل جلالی‘ علامہ محمد ریاست علی رومی جلالی‘ علامہ محمد ادریس جلالی سمیت کثیر تعداد میں علماء اور عوام نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن