• news

پنجاب کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودٗ چوہدری شافع

لاہور(کامرس رپورٹر ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم  میںمیٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔سربراہ وفد ائر کموڈور پرویز صادق (ریٹائرڈ) نے کہاکہ قطر اور مشرقی یورپ کے سرمایہ کار پنجاب کے لائیو سٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پنجاب کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہے،ایک دفعہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت بھی موجود ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہا ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں سولر پینلز تیار کرنے کے کارخانے لگیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار لائیو سٹاک ودیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔

ای پیپر-دی نیشن