سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمائے میں 23ارب سے زائد کا اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں منگل کوکاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای100انڈیکس75ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر 75200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔گزشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس 122.77پوائنٹس اضافے سے 75206.77پوائنٹس پر بند ہوا ،کے ایس ای30انڈیکس 49.05پوائنٹس اضافے سے 24142.72 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس48646.22پوائنٹس سے بڑھ کر48760.78پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ سرمائے میں 23ارب88کروڑ8لاکھ64ہزار 353روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 101 کھرب 64ارب 10کروڑ67 لاکھ81ہزار806روپے ہو گیا۔ منگل کو 15ارب روپے مالیت کے 46کروڑ23لاکھ4ہزار حصص کے سودے ہوئے۔مجموعی طور پر 381کمپنیوں کا کاروبار ہوا ٗ174 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،184میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔