• news

پنجاب میں آن لائن مویشی منڈی کا اجراء کر دیا گیا : ابراہیم طارق شفیع 

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے آن لائن مویشی منڈی کا اجراء کر دیا ہے۔ شہری آن لائن ایپلی کیشنز اور ویب سائٹ پر جانوروں کی خریدوفروخت کر سکتے ہیں۔   تقریب میں چیف ایگزیکٹوآفیسر پی سی ایم ایم ڈی سی تاثیر احمد، طلعت نصیر پاشا، اسلم ندیم، محمد ریاض، عاطف میمن، کرنل ریٹائرڈ شہزاد، پی آر او شیخ اسد، سی او او لاہور جازب سعید، بورڈ ممبران جبکہ ویڈیو لنک پر کمشنر گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، سیکرٹری لائیو سٹاک موجود تھے۔  مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی ابراہیم طارق شفیع نے پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ ابراہیم طارق شفیع کا کہنا ہے کہ گھر بیٹھے جانوروں کی آن لائن خریدوفروخت سے شہری گرمی  سے بچیں گے اور منڈیوں میں رش کم ہوگا۔ اپلیکیشن میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے جانوروں کی ہی ویڈیوز آپ لوڈ کی جاسکیں گی۔جانور کے مالی معاملات کیش آن ڈلیوری ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن