دیرینہ دشمنی ‘عدالت پیشی پر جاتے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
لاہور(نامہ نگار)مزنگ کے علاقے سعدی پارک کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے عدالت پیشی پر جاتے ہوئے شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30سالہ محمد نشان کے نام سے ہوئی ہے جس پر راجہ جنگ میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے محمد نشان کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ پیشی کیلئے عدالت جارہا تھا۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔