لنکا پریمیئر لیگ‘پاکستان کے 9کھلاڑی شامل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے 9 کھلاڑی لنکا پریمیئر لیگ 2024 میں شرکت کرینگے۔لنکا پریمیئر لیگ 2024 کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی ہے۔ پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو نیلامی سے قبل کولمبو سٹرائیکرز نے پہلے سے سائن کیا تھا۔سٹرائیکرز نے محمد وسیم جونیئر کو بھی نیلامی کے دوران 20,000 ڈالر میں حاصل کیا۔ ڈمبولا تھنڈرز نے افتخار احمد اور حیدر علی کو بالترتیب $50,000 اور $25,000 میں سائن کیا۔بی لو کینڈی نے محمد حارث کو برقرار رکھا اور اعظم خان اور محمد حسنین کو بالترتیب $50,000 اور $30,000 میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔آغا سلمان اور محمد علی کیساتھ ان کا پاکستانی حصول جاری رہا، ہر ایک نے 10,000 ڈالر میں خریدا۔ ایل پی ایل کا پانچواں ایڈیشن یکم سے 21 جولائی تک ہونا ہے۔