سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گرفتار کیے گئے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کو ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔