• news

 9 ہزار 685 مزیدافغان وطن واپس چلے گئے

لاہور(نامہ نگار) پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔مزید 9 ہزار 685 افغان باشندے اپنے وطن واپس چلے گئے، پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 239 تک پہنچ گئی ہے اور ان کی واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔10 سے 20 مئی کے دوران 9 ہزار 685 افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی،جن میں 3421 مرد، 3017 خواتین اور 3247 بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کے لئے 352 گاڑیوں میں 287 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔20 مئی تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 239 تک پہنچ چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن