خیبر پی کے اسمبلی: ضمنی بجٹ منظور، اگلے سال کا 24 مئی کو پیش کیا جائیگا
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی نے 306 ارب روپے سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور کر لیا۔ وزیر خزانہ آفتاب عالم نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے بجٹ اور ضمنی بجٹ پر تمام ارکان نے ساتھ دیا، امید ہے آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کریں گے، پہلی بار ہم وفاق سے پہلے بجٹ پاس کریں گے، مالی سال 2024-25ء کا بجٹ اصل میں ہمارا بجٹ ہو گا نگران حکومت کا بجٹ پاس کرنا ہماری آئینی ضرورت تھی، اپوزیشن ارکان سے ملکر عوام کی خدمت کریں گے۔