جنرل ہسپتال ‘خاتون کے ہاں 3بچیوں کی پیدائش
لاہور(نیوز رپورٹر) جنرل ہسپتال میں خاتون کے ہاں تین بچیوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔ حمیرا زوجہ ارشد نے گزشتہ روز پہلے بچے کو چار بج کر پینتیس منٹ پر جنم دیا ‘دوسرے کو پانچ منٹ بعد جبکہ تیسرے کو بھی پانچ منٹ بعد جنم دیا ۔ تینوں بچیاں ہیں ۔بچوں کو ماں کے حوالے کر دیا گیا ۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کی ڈاکٹر نرسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف ہے ۔