• news

ایف بی آر کی ہدایت پر نان فائلرز کی 9 ہزار سے زائد سمز بند 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  کے ترجمان کے مطابق ایف بی آر کی ہدایت پر نان فائلرز کی  9 ہزار سے زیادہ  سمز  بندکردی گئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون کمپنیوں کے ساتھ گزشتہ روز اجلاس ہوا تھا جس میں ایف بی آر  نے سمز بندکرنے کے فیصلے سے موبائل کمپنیوں کو  آگاہ کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے،  حکومت کے فیصلے پر ہر حال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے خود کو سمز بند کرنے کے مسئلے سے علیحدہ کرلیا ہے، پی ٹی اے کا مؤقف ہے اس کے پاس سم بندکرنے کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی نان فائلرز کی 3 ہزار 500 سمز بند کی گئی تھیں۔ ترجمان ایف بی آر نے بتایا تھا کہ 2 ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے تقریباً 3500 سمزبلاک کی گئیں تاہم ریٹرن فائل کرنے والے شہریوں کی سمز فوری بحال ہوں گی۔ ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ایک ٹیلی کام کمپنی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن