• news

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان  احسن اقبال سے لے کر رانا ثناء کو سونپ دیا گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان واپس لے کر وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء کو سونپ دیا گیا۔ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کردیا گیا۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا۔ وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اب وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ہوں گے۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعیناتی کی منظوری دی تھی، انہیں بطور مشیر بھی وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اتحادی حکومت میں رانا ثناء وزیر داخلہ کے منصب پر فائز تھے۔

ای پیپر-دی نیشن