ہالی وڈ اداکارہ کا کانز فلم فیسٹیول میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
پیرس (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر اور بالی ووڈ اداکارہ کیٹ نے کانز فلم فیسٹیول 2024ء میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے، کیٹ بلانشیٹ نے یہ شام معصوم فلسطینیوں کے نام کی۔ کیٹ بلانشیٹ نے سلک کا سیاہ لباس پہنا ہوا تھا۔ اداکارہ کے لباس کا اندرونی کپڑے کا رنگ فلسطین کے جھنڈے کی طرح شوخ ہرا تھا۔ ریڈ کارپٹ پر دوران تصاویر اداکارہ نے اپنے لباس کو اٹھا کر ہرا رنگ دکھانے کی بھرپور کوشش کی جو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئی۔