• news

نیب ترامیم کیس، بانی پی ٹی آئی نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی درخواست دے دی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت +وقائع نگار)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں زیر سماعت نیب ترامیم کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انسانوں کا معاشرہ لوگوں کے دل جیت کر چلایا جاتا ہے۔ بورس جانسن اور بیرل ملن کو اخلاقی بنیادوں پر حکومتیں چھوڑنا پڑیں۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لئے درخواست دی ہے۔ درخواست جیل انتظامیہ کے ذریعے بھجوائی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن