• news

چاہتے ہیں پی ٹی آئی سے تلخیاں کم ہوں، فضل الرحمن، اچھی گفتگو ہوئی، ہوتی رہے گی: عمر ایوب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ وفد میں عمر ایوب، اسد قصر، ساجد کریم شامل تھے۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں فضل الرحمن نے کہا اس وقت ملک میں آئین، پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔ جمہوریت مقدمہ ہار رہی ہے۔ دہشت گردی کیخلاف آپریشن کئی سال سے چل رہا ہے لیکن مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ پی ٹی آئی وفد سے ہم چاہتے ہیں سیاسی ماحول میں رابطے آگے بڑھیں، تلخیاں کم ہوں۔ دس پندرہ سال سے جاری آپریشن کے باوجود دہشت گردی میں ا ضافہ ہو رہا ہے۔ تعلقات کی بہتری کی طرف جانا ہمارا مقصد ہے۔ وفد کی سوچ ہے اپوزیشن جماعتیں رابطے میں رہیں۔ اختلافات کو ختم نہیں کر سکتے تو نرم تو کیا جا سکتا ہے۔ جنوبی وزیرستان انگور اڈہ میں لوگ نکل آئے ہیں، لوگ معاش چاہتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون کی پاسداری کیلئے جدوجہد کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری اچھی گفتگو ہوئی اور یہ ہوتی رہے گی۔ پاکستان میں آج آئین نام کی کوئی شے نہیں۔ فضل الرحمن اور ان کے ساتھیوں نے کھلے دل میں ہمیں خوش آمدید کہا۔ اسد قیصر نے کہا کہ ملک بنانا ری پبلک بن چکا ہے۔ آئین و قانون کی بالادستی کے لئے ہمیں ایک ہونا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن