سسٹم اپ گریڈیشن، پنجاب بھر کے لائسنس سینٹر 5 روز بند رہیں گے
لاہور (نامہ نگار) پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم اپ گریڈیشن کی وجہ آج سے عوام کے لئے پانچ روز کے لئے ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز بند رہیں گے۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس نے بتایا کہ جمعرات 23 مئی شام 5 بجے سے لے کر 27 مئی دوپہر 3 بجے تک ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم پنجاب بھر میں اپ گریڈیشن کی وجہ سے بند رہے گا۔ اس دوران لرنر پرمٹ، رینیول و فریشن لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس جاری نہیں ہو سکیں گے۔