پاکستان بار کونسل نے ہتک عزت قانون چیلنج کرنے کا اعلان کردیا
لاہور (خبر نگار) پاکستان بار کونسل نے بھی ہتک عزت قانون کی مخالفت کر دی۔ ممبر پاکستان بار کونسل شفقت محمود چوہان نے ہتک عزت کا قانون چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا، ممبر پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ ہتک عزت قانون کے خلاف صحافتی تنظیموں کیلئے مفت قانونی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ یہ قانون کسی ایک فرد نہیں بلکہ تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کیخلاف ہے، یہ قانون آئین سے متصادم ہے، مہذب دنیا میں ایسے قانون کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس قانون کی آڑ میں شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔