متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے‘فیروزوالہ دیہاتیوںکی فائرنگ سے ڈاکوزخمی
لاہور‘فیروزوالہ(نامہ نگار ان)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ فیروزوالہ لاہور روڈ پر مڑھانوالہ موڑ کے نزدیک دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے 3 رکنی گروہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت نصر اللہ اوڈھ کے نام سے ہوئی ہے ڈاکوؤں نے شفیق آباد میں رفیق کے گھر میں گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 6 لاکھ ‘ زیوارات، موبائل فون دیگرسامان،شادباغ میں ارشد کی فیملی سے ساڑھے 3 لاکھ‘زیورات ‘ موبائل فون،ہنجروال میں زاہد سے ڈھائی لاکھ ‘موبائل فون، برکی میں منیر سے 2 لاکھ‘ موبائل فون، گلشن راوی میں جبران سے ڈیڑھ لاکھ ‘ موبائل فون، ساندہ میں منیب سے ایک لاکھ 16 ہزار‘ موبائل فون، لوئر مال میں منور سے28 ہزار ‘ موبائل فون،بھاٹی گیٹ میں شاہنواز سے 12ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا ۔ چوروں نے مانگا منڈی، مصطفی ٹاون اور گلبرگ سے 3 کاریں جبکہ راوی روڈ ،نیو انارکلی، سمن آباد، گارڈن ٹاؤن ،گجر پورہ، کاہنہ، لٹن روڈ اور سول لائن سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔