یورپی یونین نے دنیا کے پہلے اے آئی قانون کی منظوری دے دی
پیرس (نیٹ نیوز) یورپی یونین نے دنیا کے پہلے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) قانون کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔ بیلجئم کی نائب وزیراعظم نے بتایا کہ ہم نے اے آئی قانون کو اپنایا ہے جو دنیا میں اس طرز کا پہلا قانون ہے جس میںآرٹی فیشل انٹیلی جنس کے خطرات سے اپنے شہریوں اور کاروباری اداروں کے تحفظ اور تنوع کو یقینی بنایا گیا ہے۔