• news

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے بات ہوگی تو اسیروں کی رہائی، مینڈیٹ واپسی پر: علی محمد 

اسلام آباد(وقائع نگار) رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت ملی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات ہوگی تو اسیران کی رہائی اور مینڈیٹ واپسی پر۔ ملک کو قانون کے مطابق چلانا ہے تو عدالت کی بات کیوں نہیں مانی جاتی۔ الیکشن کرانا کافی نہیں اس کا شفاف ہونا بھی ضروری تھا۔ عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کیس میں کچھ نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن