قصور: 2 کمسن بھائی کھیلتے ہوئے آٹا ڈرم میں دم گھٹنے سے جاں بحق
قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ صدر کی حدود کیلوں کلاں میں محنت کش کے 2 بیٹے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ روز جبارکا چار سالہ بیٹا رمضان اور پانچ سالہ مہارم گھر میں کھیلتے ہوئے آٹے والے ڈرم میں گھس گئے۔ ڈرم کا ڈھکن بند ہوجانے سے دونوں دم گھنٹے سے جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر قصور بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 عملہ کی امدادی ٹیم نے جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی نعشوںکو بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان ساجد حسین نے کہا کہ دونوں بچوں کی موت قدرتی واقعہ ہے لیکن پولیس اپنے فرائض سرانجام دے گی۔