سعودی عرب کا طیاروں کی خریداری کا بڑا معاہدہ، کمپنی ائیربس سے 105 جہاز لے گا
کراچی(نیٹ نیوز) سعودی ایوی ایشن نے تاریخ میں طیاروں کی سب سے بڑی خریداری کے معاہدے پردستخط کر دئیے۔ معاہدے کے تحت سعودیہ گروپ طیارہ سازکمپنی ایئربس سے 105 طیارے حاصل کرے گا۔ سعودیہ گروپ نے ایئربس سے 105 طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے اور یہ معاہدہ نہ صرف سعودی ایوی ایشن انڈسٹری بلکہ مشرق وسطی و شمالی افریقی خطے کیلیے بھی اہم سنگین میل ہے۔ معاہدے کے تحت ملنے والے طیاروں میں ایئربس 320 اور ایئربس 321ساختہ طیارے شامل ہیں۔ مذکورہ طیارے سعودیہ ایئر اور فلائی اے ڈیل کے زیر استعمال ہوں گے، جن میں سے 54 ایئربس321 ساختہ طیارے سعودیہ ایئر جبکہ فلائی ڈیل کو 39 ایئربس 321 اور 12 ایئربس 320 ساختہ طیارے دئیے جائیں گے۔