گوجرہ: ساتھی کو چھڑانے کی کوشش، ملزموں کی فائرنگ سے زیر حراست ڈاکو مارا گیا
گوجرہ (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ سٹی پولیس گوجرہ زیر حراست ملزم عابد سکنہ لاہور کو برآمد گی کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ راستہ میں چک نمبر370ج ب کے قریب موٹر سائیکل سوار چار آتشیں اسلحہ سے مسلح نامعلوم ملزم آ گئے جنہوں نے زیر حراست ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر اندھا دھند فائر نگ کر دی۔ پولیس نے حفاظت خود اختیار کے تحت ہوائی فائرنگ کی۔ ملزموں کی فائرنگ کے نتیجہ میں زیر حراست ملزم عابد شدید زخمی ہو گیا اور جو موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ، ڈکیتی، راہزنی سمیت دیگر مقدمات میں ملوث اور مختلف اضلاع کے پولیس تھانوں کو مطلوب بیان کیا جاتا ہے۔