یوٹیلٹی سٹورز کا 35 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم پیکج کے تحت مزید چینی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز نے 35 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کر دیا۔ ٹینڈر کے تحت 10 جون کو بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ بولیاں اسی روز ہی کھولی جائیں گی۔ یوٹیلٹی سٹورز نے چند روز قبل وزیراعظم پیکج کے تحت دس ہزار ٹن چینی خریدی تھی۔