نئے ٹیکس، تنخواہوں، پنشن میں اضافہ کی تجاویز، خیبر پی کے کا بجٹ آج پیش ہو گا
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے میں نئے صوبائی مالی سال 2024-25 کا بجٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاق سے پہلے آج پیش کیا جائے گا۔ نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ میں تنخواہوں، پنشن میں ممکنہ اضافہ، ٹیکسوں کے دائر ہ کار میں اضافہ، نئے ٹیکسز لگانے، وغیرہ کی تجاویز ہیں۔ آج نئے مالی سال کا صوبائی بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ کی پرنٹنگ ہنگامی بنیادوں پر شروع کی گئی ہے۔ نامکمل صوبائی بجٹ میں ٹیکسز کے دائرہ کار میں اضافہ کے امکانات ہیں۔ تمباکو پر ٹیکس بھی عائدکیا جارہا ہے۔ قبائلی اضلاع کے پولیس کے لئے بھی ریلیف دینے کی تجاویز ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن اور قبائلی اضلاع کے لئے بھی ممکنہ ریلیف کی تجاویز ہیں۔ بلدیاتی نمائندوں کے حوالے سے بھی ریلیف کے امکانات ہیں۔ نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ کے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کے امکانات ہیں۔ وفاقی بجٹ کے بعد چاروں صوبائی حکومتیں بجٹ پیش کرتی ہیں۔ تاہم آج پہلی مرتبہ صوبائی حکومت وفاق سے پہلے بجٹ پیش کر رہی ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے، درسی کتابوں کے ساتھ مفت کتابیں دینے وغیرہ کے اعلانات کے امکانات بھی ہیں۔ نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے کے امکانات ہیں۔ جبکہ بعض ٹیکسز کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔