• news

 توانائی سیکٹر کا گردشی قرض ساڑھے 17 ارب ڈالر تک پہنچ گیا 

 اسلام آباد(آئی این پی ) توانائی سیکٹر کا گردشی قرض ساڑھے 17 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 484 ارب روپے اضافے سے دو ہزار 794 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے باوجود گردشی قرض کو بریک نہیں لگ رہی، توانائی سیکٹر کا گردشی قرض 4ہزار 8سو ارب سے بڑھ گیا، بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 2794ارب روپے تک پہنچ گیا۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت گردشی قرض میں 484ارب روپے کا اضافہ ہوگیا، پیٹرولیم اور گیس سیکٹر کا گردشی قرض 2084ارب روپے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن