• news

شافع حسین کی قونصل جنرل سے ایرانی صدر اور دیگر کے انتقال پر اظہار تعزیت 

لاہور ( این این آئی)  صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایرانی قونصلیٹ لاہور کا دورہ کیا۔ قائم مقام ایرانی قونصل جنرل علی اصغر موغاری سے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر سید ابرہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیااور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔صوبائی وزیر نے ایرانی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کئے ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی صدرابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور دیگر ساتھیوںکے حادثے میں انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے۔پاکستانی قوم اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔دکھ اور غم کی اس گھڑی میں غمزدہ ایرانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی دنیا اسلام کے عظیم راہنما تھے، پاکستانی قوم کی ہمدردیاں ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ڈائریکٹر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ عمران ہاشمی بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن