• news

شرپسندوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے قوم حکومت کا ساتھ دے: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملکی سیاست کو ایسے لوگوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے جو سیاسی حقوق کی آڑ میں معاشرے میں زہر گھول رہے ہیں۔ انہی عناصر کے پراپیگنڈا کے باعث 9مئی جیسا دلخراش سانحہ رونما ہوا اور قومی سیاست میں تشدد کا رجحان پیدا ہوا۔ وقت آگیا ہے کہ قوم ایسے عناصر کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے اور سیاسی شرپسندوں اور افواہ سازوں کی نشاندہی یقینی بنائے تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں عمل میںلائی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت میڈیا پر پابندیوں اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کے حق میں نہیں۔  پاکستان کو ایک سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف دھکیلا گیا جس کیلئے سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کیا گیا اور معصوم ذہنوں میں نفرت ابھاری گئی۔ موجودہ حکومت نے منفی پراپیگنڈا کی روک تھام کیلئے ہتک عزت بل منظور کرکے تاریخی قدم اٹھایا۔

ای پیپر-دی نیشن