• news

ہماری کوشش ہے کوالٹی افراد کو باہر بھیجا جائے:چوہدری سالک

جدہ (امیر محمد خان سے) سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں جرائم اور گدا گری میں ملوث اور گرفتار پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کردیے جائینگے اور وہ  دس پندرہ سال تک وہ دوسرا پاسپورٹ حاصل نہیں کرسکین گے یہ لوگ پاکستان کو بدنام کرتے ہیں یہ بات  وفاقی وزیر  اؤرسیز پاکستانینز و مذہبی امور  نے جدہ میں سعودی عرب کے اردو اخبار  سے بات چیت کرتے ہوئے کہی وفاقی وزیر مذہبی امور اور اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ’پاکستان سے ہر سال تقریبا ساڑھے سات سے آٹھ لاکھ نوجوان بیرون ملک جا رہے ہی۔ وزارت کے پاس اس کا ریکارڈ موجود ہے۔حکومت   بیرون ملک پاکستانیوں کی تعداد اور زرترسیلات کو ڈبل کرنا شامل ہے اسکو عملی جامعہ پہنانے کیلئے  وزارت سمندر پار پاکستانی بھر پور کوشش کرے گی  چوہدری سالک نے کہا’ہماری کوشش ہے کوالٹی افراد کو باہر بھیجا جائے۔ وہ یہاں سے کوئی نہ کوئی ہنرسیکھ کر جائیں۔ جس بھی ملک میں جائیں وہاں جا کر وہاں کی ترقی کیلئے کام کریں تاکہ پاکستان کی افرادی قوت اور پاکستان کا نام روشن ہو  وہ  نہ ہی میزبان ملک اور نہ ہی پاکستان پر  بوجھ  بنیں۔ وزارت ان اہداف کے حصول کے لیے کام کررہی ۔

ای پیپر-دی نیشن