• news

پنجاب میں 65 ڈی ایس پیز سمیت متعدد پولیس افسروں کے تبادلے 

لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 65  ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ آئی جی پنجا ب ڈاکٹر عثما ن انور نے افسران کے تقرر و تبا دلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد کیپٹن  محمد اجمل کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت عبدالوہاب کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد، ایس پی آپریشنز صدر لاہور سدرہ خان کو ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اور ایس پی سٹی ڈولفن راولپنڈی غیور احمد خان کو ایس پی آپریشنز صدر لاہور تعینات کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں احمد علی بخا ری ڈی ایس پی ڈی جی خا ن سے ایس ڈی پی او منڈی یزمان بہاولپور، خد ا داد للہ ڈی ایس پی راولپنڈ ی ریجن سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اٹک، سید تیمور حسین ڈی ایس پی لاہور ڈسٹرکٹ سے ڈی ایس پی موبائل سول لائن لاہور، محمد شاہد ڈی ایس سی ٹی ڈی پنجاب سے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جھنگ، طارق حسین ڈی ایس پی لاہور ڈسٹرکٹ سے ڈی ایس پی ٹیکنیکل سپیشل برانچ، نعیم اللہ خان ڈی ایس پی نارووال ڈسٹرکٹ سے ڈی ایس پی سپیشل برانچ نارووال، محمد احسان اشرف بٹ ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ لاہور سے ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سول لائن لاہور، محمد طاہر زین العابدین ڈسٹرکٹ لاہور سے ڈی ایس پی تھری اینٹی رائٹ یونٹ لاہور، طارق ارشاد ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب سے ڈی ایس پی پی ایچ پی شیخوپورہ، محمد امجد ڈی ایس پی گوجرانوالہ ریجن سے ایس ڈی پی او منڈی بہائوالدین ، اظہر اقبال ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رحیم یار خان، غلام مرتضیٰ ڈوگر ڈی ایس پی ہیڈ کوراٹر ننکانہ صاحب سے ایس ڈی پی او مریدکے شیخوپورہ، غلام صابر ڈی ایس پی انویسٹی گیشن چینوٹ، خطیب الرحمن کو سی پی او آفس سے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ چکوال، اشرف علی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیہ، سعد سعود صفدر ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب سے ڈی ایس پی سٹی ٹریفک فیصل آباد، امداد حسین ڈی ایس پی ساہیوال ریجن سے ایس ڈی پی او جہانیاں خانیوال، ملک عبدالرزاق ڈی ایس پی پنجاب کانسٹیبلری سے ایس ڈی پی او کھوڑو، محمد عرفان ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب ڈی ایس پی سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ، محمد اکمل بسرا ڈی ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب سے ڈی ایس پی ایڈمن بہاولپور، عابد رشید ڈی ایس پی ٹریننگ پنجاب سے ڈی ایس پی تھری ٹی ٹی آئی چوہنگ لاہور، غازی  آباد آصف علی بیگ ڈی ایس پی ساہیوال ریجن سے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اکاڑہ، محمد قیصر حسنین شاہ ڈی ایس پی ڈی ڈی جی خان سے ڈی ایس پی رجحان راجن پور سمیت دیگر ڈی ایس پیز کے تقر ر وتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن