• news

کئی وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان چھین لیا

لاہور(نامہ نگار)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن میں قدیر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ85 ہزار‘زیوارات، موبائل فون دیگر سامان، نصیر آباد میں عبداللہ اور اس کی فیملی سے 4لاکھ 80ہزار‘ زیورات ‘ موبائل فون،سول لائن میں تنظیم سے 65ہزار ‘ موبائل فون،گلشن راوی میں منیب سے 98ہزار‘ موبائل فون،گجر پورہ میں کاشف 75ہزار ‘ موبائل فون، فیکٹری ایریا میں منصور سے 40ہزار ‘ موبائل فون، لٹن روڈمیں طلحہ سے 25ہزار ‘ موبائل فون،شاہدرہ ٹاؤن میں عثمان سے 17ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے ڈیفنس، جوہر ٹاؤن‘ نواں کوٹ کے علاقوں سے 3 گاڑیاں،مزنگ سے رکشہ جبکہ ہڈیارہ،گڑھی شاہو، ٹاؤن شپ،کاہنہ، داتا دربار،راوی روڈ، رائیونڈ سٹی سے 8موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔

ای پیپر-دی نیشن