لاہور میں بچی سے زیادتی ‘ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرا دیا۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بچی سے زیادتی کی اطلاع موصول ہوئی۔بچی کی ماں نے بتایا کہ اسکی 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتون بچی کو گھر میں اکیلی چھوڑ کر بازار گئی تھی، واپسی پر بچی کو گھر نہ پاتے ہوئے شور مچایا۔ تلاش کے بعد بچی رشتے دار کے گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ملی۔