پولیس اور لیسکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں، مزید مقدمات درج
لاہور (نامہ نگار) ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت میں بھی پولیس آپریشنز ونگ لیسکو اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ لاہور پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 32145 مقدمات درج کئے۔کینٹ ڈویژن پولیس نے8268، سول لائنز2086، صدر ڈویژن نے5570، سٹی ڈویژن نے6134 اقبال ٹاؤن 5564 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے4523 مقدمات درج کئے۔