• news

خدمات دیوبند کانفرنس 30 مئی ہوگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) شیخ التفسیرحضرت مولانا احمد علی لاہوری کی قائم کردہ اصلاحی تنظیم ’’عالمی انجمن خدام الدین‘‘ کے زیر اہتمام مدرسہ قاسم العلوم و جامع مسجدشیرانوالہ دروازہ لاہور میں دارالعلوم دیوبند کے یوم تاسیس کی مناسبت سے 30 مئی بروز جمعرات بعد نماز مغرب عظیم الشان خدمات دیوبند کانفرنس 2024 ء عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر حضرت مولانا میاں محمد اجمل قادری کی زیر صدارت منعقد ہوگی جس سے ملک کے نامورعلماء کرام اور مذہبی رہنماء مولانا عبدالرؤف فاروقی،مولانا احمد علی ثانی،مولانا ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا پیر حسن ناصر، مولانا عبدالقدوس ترمذی، صاحبزادہ حافظ عمیر عبدالہادی قادری، مولانا ندیم احمد قاسمی، مولانا عبدالخالق ہزاروی، مولانا مفتی ریاض جمیل، مولانا حق نواز خالد، مولانا علیم الدین شاکراورمولانا عرفاق الحق قادری سمیت دیگر علماء و مشائخ خطاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن