• news

پاکستان کیلئے بہت سی تعلیمی خوشخبریاں لا رہا ہوں ، گوگل ٹیم اگلے ماہ آئیگی:وزیرتعلیم

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے بہت سی تعلیمی خوشخبریاں لا رہا ہوں۔ گوگل ٹیم اگلے ماہ آئے گی۔ کشمیر میں سکول پر پابندی جبکہ فلسطین میں سکولوں کو مسمار کیا جا رہا ہے لیکن ہماری اسلامی قیادت خاموش ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب آج کل لندن میں برٹش کونسل کے چیف، اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (آئیسکو) کے ذمہ داران اور گوگل عہدیداران سمیت مختلف ممالک کے وزرائے تعلیم کے ساتھ نشستوں میں شریک ہیں جن میں سائنس و ٹیکنالوجی، سٹم، ڈیجیٹل تعلیمی منصوبوں میں تعاون، شعبہ تعلیم میں تحقیق، جدت اور اساتذہ کیلئے جدید بنیادوں پر تربیتی پروگرامز لانے سمیت بیشتر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی تعلیمی فورم کے اجتماع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رانا سکندر حیات نے اسلامی قیادت کے سامنے کشمیر اور فلسطین کے بچوں کے محفوظ تعلیمی مستقبل کی بابت بھی سوال اٹھاتے ہوئے استفسار کیا  مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں ہے لیکن اسلامی برادری کا کردار کہیں دکھائی نہیں دے رہا۔

ای پیپر-دی نیشن