• news

لاہور کالج شعبہ باٹنی و ماس کمیونیکیشن ، آغاز سحر گرین کمیونٹی کے اشتراک سے سیمینار 

لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی و ماس کمیونیکیشن اور آغاز سحر گرین کمیونٹی پاکستان کے اشتراک سے طلبا میں آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس پینل ڈسکشن میں چیئرمن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر ،ڈاکٹر شگفتہ ناز وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی عبدالباسط بلوچ ڈائریکٹر آغاز سحر گرین کمیونٹی پاکستان عثمان پیر زادہ سیفما اور دیگر پروفیسرز نے شرکت کی۔ پروگرام پینل نے طلبا کے سوالات کے جوابات دئیے۔ماحولیاتی مسائل اور ان کے حل کیلئے ہمیں سب سے پہلے اپنے رویوں کو درست کرنا ہوگا۔ ہم ماحولیاتی مسائل ماحولیاتی ڈپریشن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ شجر کاری کی اہمیت سے انکار نہیں، ہمیں اس حوالے سے مزید سوچنا ہوگا۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے شجر کاری کے حوالے سے مقامی پودوں کی شجر کاری اور فروغ پر زور دیا۔ اس حوالے سے آغاز سحر کالا شاہ کاکو کیمپس میں مقامی پودوں کا باغ لگانے کا اعلان کیا ۔ڈاکٹر صاحب نے کچن گارڈننگ ،روف پلانٹیشن ،اور دیگر طریقوں پر زور دیا۔ عبدالباسط بلوچ نے شجر کاری کی اہمیت و ضرورت اور اپنے حصے کی شمع جلانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن