مئی میں مختلف مذہبی،سیاسی شخصیات کے وصال پرآج مشترکہ خراج عقیدت پیش کیا جائیگا
لاہور(نامہ نگار) مختلف مذہبی سیاسی تحریکی اور علمی شخصیات جو ماہ مئی میں وصال پا گئی تھی انہیں آج جمعہ کے اجتماعات میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ان شخصیات میں جے یو آئی کے سابق سرپرستی اعلیٰ مولانا محمد اجمل خان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا خواجہ خان محمد اور عالمی مجلس کے رہنما مولانا محمد یوسف لدھیانوی، تصنیفی تحقیقی میدان میں کام کرنیوالے مولانا سرفراز خان صفدر، مولانا صوفی محمد سروراور مولانا سید جاوید حسین شاہ کو ان کی علمی تحریکی تحقیقی اور سیاسی خدمات پر علماء کرام جمعہ کے اجتماعات میں روشنی ڈالیں گے۔