• news

ہائیکورٹ‘ این اے 125 افضل کھوکھر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن دیگر سے جواب طلب

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے این اے 125 سے کامیاب امیدوار افضل کھوکھر کے کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن و دیگران  سے تحریری جواب طلب کرلیا، عمار بشیر نے موقف اپنایا کہ فارم 45 کے تحت افضل کھوکھر ناکام ہو چکا ہے ،فارم 47 کے ذریعے لیگی امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا،ٹربیونل افضل کھوکھر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے،وکیل افضل کھوکھر نے کہا کہ ہمیں درخواست کی کاپی نہیں بھجوائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن