پبلک مقامات پر ٹوائلٹس نہ بنانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(خبرنگار)پنجاب میں پبلک مقامات پر ٹوائلٹس نہ بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پبلک ٹوائلٹس نہیں ہیں ،ٹوائلٹس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،چھوٹے شہروں اور قصبوں میں پبلک ٹوائلٹس بالکل بھی نہیں ہیں ،بس سٹینڈز پر گندے پبلک ٹوائلٹس کے بھی پیسے وصول کئے جاتے ہیں ،بنیادی ضروریات مفت فراہم کرنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے ،استدعا ہے کہ عدالت حکومت کو صوبہ بھر میں پبلک ٹوائلٹس بنانے کا حکم دے۔