• news

پنشن ڈبل ورنہ اسلام آباد میں دھرنا،ای او بی آئی پنشنرز کا اعلان  

لاہور (نیوز رپورٹر )حکومت بتائے ای او بی آئی پنشنرز مہنگائی کے دور میں دس ہزار پنشن میں کیسے گزارہ کریں ان خیالات کا اظہار پنشن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنما حاجی اسلم پرویز ،حنیف بھٹی ودیگر نے نئی بات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے اس دور میں دس ہزار روپے کی اولڈ ایج پنشن اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہی نہیں ریٹائرڈ افراد کے ساتھ کسی مزاق سے بھی کم نہیں ،انہوں نے کہا کہ کم از کم پنشن 50ہزار کی جائے۔ کیونکہ اولڈ ایج پنشنرز مہنگائی کے ہاتھوں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ موجودہ پنشن میں وہ ضروریات زندگی تو درکنار اپنی ادویات کے اخراجات اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کو بھی قابل نہیںہیں؟جبکہ عمر کو اس حصے میں ادویات کی ضرورت بیشتر افراد کو پڑتی ہے۔ عمر کے آخری حصے میں اگروہ کوئی کام کرنے کے قابل ہوں تو لازمی کریں لیکن بڑھاپا اور اس سے بیماریاں انہیں ایسا نہیں کرنے دیتیں انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج پنشن سروس کے دوران ان کی تنخواہوں میں سے کاٹے گئے فنڈ سے ادا کی جاتی ہے ،اس کیلئے گورنمنٹ کو حکومتی خزانے سے کچھ ادا نہیں کرنا پڑتا،ادارے کے افسران مزدوروں کے پیسے پر بڑی بڑی تنخواہیں وصول کر کے عیاشیاں کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن