• news

وزیراعظم نے علی امین گنڈاپور کواپیکس کمیٹی  میں شرکت کی دعوت دیدی: بیرسٹر سیف

پشاور(نوائے وقت رپورٹ) مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر سیف نے کہا ہے  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج اپیکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا  وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، صوبے کے مفاد کے تناظر میں وزیر اعلیٰ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ خیال رہے  اس سے قبل بیرسٹر سیف کا بیان سامنے آیا تھا  علی امین گنڈاپور کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میںنہیں  بلایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن