• news

وزیر اعظم  عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں‘ حمزہ شہباز 

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے پرعزم ہیں اور امور کی انجام دہی کی صلاحیت رکھتے ہیں ن لیگ ہی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت ہے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں قوم کی بہترین اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں لیگی وکیل رہنما نعیم قمر میو ایڈووکیٹ سے گفتگو کے دوران کیا ۔نعیم قمر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ و زیر اعظم پاکستان ایک قابل عوام دوست اور محنتی و محب وطن لیڈر ہیں جو پارٹی قائد میاں نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں جس سے پنجاب میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں تمام سیاستدان سیاست کی بجائے ملکی مفادات کی تکمیل کو ترجیح دیں حکومت بیروزگاری کے خاتمہ اور نوکریوں کے وعدہ کی تکمیل کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے ان کی تکمیل کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہے ۔مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صوبے میں تعمیر و ترقی و خوشحالی کے تسلسل کو آگے بڑھائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن