• news

ایل این جی 6.49 فیصد تک مہنگی اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی مہنگی کر دی۔ اوگرا کی جانب سے  مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 6.49 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی۔ سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.74 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی جس کے بعد ایل این جی کی نئی قیمت 14.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن