• news

خیبر پی کے کا بجٹ بلیک میلنگ‘ عوامی ریلیف سے خالی: امیر مقام

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے خیبر پی کے حکومت کے بجٹ کو آئین، وفاق پاکستان کی روح اور طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پی کے حکومت نے بجٹ پیش نہیں کیا خیالی پلائو پیش کیا ہے۔ یہ شیخ چلی بجٹ ہے اور عید سے ایک دن پہلے چاند نکالنے کی کوشش ہے۔ ذرائع آمدن کا تعین ابھی ہوا نہیں اور بجٹ بن گیا، اس پر صرف ہنسا جا سکتا ہے۔ علی پرویز ملک نے ردعمل میں کہا وفاق سے پہلے بجٹ پیش کر کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔ فرضی اعداد و شمار والا بجٹ ہے۔ وفاق کو بلیک میلنگ کی کوشش‘ مقصد آئی ایم ایف کے ساتھ تعلق کو نقصان پہنچانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن