ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ‘قومی سکواڈ کا اعلان ‘بابر اعظم کپتانی کرینگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ میگا ایونٹ یکم جون سے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس سکواڈ کا اعلان کرنے والی آخری ٹیم ہے ۔ قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے ۔ محمد رضوان وکٹ کیپر ‘اعظم خان وکٹ کیپر ‘صائم ایوب ‘فخر زمان ‘افتخار احمد‘شاداب خان‘عثمان خان وکٹ کیپر ‘عماد وسیم ‘ابرار احمد‘شاہین شاہ آفریدی ‘محمد عامر‘نسیم شاہ ‘حارث رئوف اور عباس آفریدی شامل ہیں ۔