• news

حجاج کرام کیلئے پاکستان‘ سعودیہ خدمات قابل تحسین: عبدالخبیر آزاد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور حضرت محمد رسول اللہؐ کی تعلیمات، ان کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ حجاج کرام کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ حج اللہ تعالیٰ کو منانے کا عظیم ذریعہ ہے۔ ہم مخلوق خدا کی خدمت کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر سکتے ہیں۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج پوری قوم کی دعائیں اپنی بہادر مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے اور تاقیامت آباد و شاد رکھے۔

ای پیپر-دی نیشن